یلاریڈی۔ 4 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی منڈل کے سومارپیٹ گرام پنچایت حدود میں کوتوال تالاب پر ڈاکرا گروپ خواتین نے مشن کاکتیہ کے کام میں حصہ لیا۔ ان کے ساتھ ساتھ اندرا کرانتی پدم APM ناگراج نے بھی اسکیم کے کام میں حصہ لیا۔ ان لوگوں نے تالاب کی مٹی باہر نکالی اور ہر جمعرات گروپ خواتین اسکیم کے کام میں حصہ لینے کی بات کہی۔ اس طرح ڈاکرا گروپ خواتین نے مشن کاکتیہ اسکیم کے کام میں حصہ لے کر اپنے حوصلہ کا لوہا منوایا ہے۔