مشن کاکتیہ کے کاموں کو مقررہ میعاد مکمل کرنے کلکٹر کی ہدایت

نظام آباد:24؍ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کے سری رام ساگر، نظام ساگر، پوچارام، سنگیتم، رامڑگو، کولاس و دیگر چھوٹی آبپاشی کے تالابوں میں مٹی کی نکاسی کیلئے طمانیت روزگار اسکیم کے تحت نکاسی کو انجام دینے کی ضلع کلکٹر ڈاکٹر یوگیتا رانا نے عہیداروں سے خواہش کی۔ یہ کل شام پرگتی بھون میں محکمہ آبپاشی کے عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ریاستی حکومت نے ضلع میں موجودہ خشک سالی کے خاتمہ کیلئے تالابوں میں مٹی کی نکاسی انجام دینے کیلئے رضامندی ظاہر کی ہے۔ اس خصوص میں اندرون ایک ہفتہ رپورٹ تیار کرتے ہوئے ٹیکنکل منظوری دینے کی عہدیداروں سے خواہش کرتے ہوئے کہا کہ نکاسی کے کام کی انجام دہی کیلئے مزدوروں کے اجلاس منعقد کرنے کی 50لاکھ روپئے تک کے کام ضلع سطح پر منظور کئے جائیں گے۔ مشن کاکتیہ کے پہلے مرحلہ میں انجام دینے والے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے پانی کی سطح کے مطابق نشاندہی کرنے کی پہلے مرحلہ میں زیر التواء کاموں کو 15 ؍ فروری تک اور دوسرے مرحلہ کے کاموں کو فروری آخری ہفتہ تک نشانہ کو تکمیل کرنے کی ہدایت دی۔ ایاکٹ کے تحت موجودہ اراضی اور پانی کی سطح کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہاکہ جی پی ایس نظام فراہم کیا جارہا ہے۔