یلاریڈی 29 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی نے یلاریڈی منڈل کے ویلوٹلا ، سومار پیٹ، لنگاریڈی پیٹ، جنگا مائی پلی،کتہ پلی، لکشمی پور مواضعات میں تالابوں پر مشن کاکتیہ اسکیم کے کاموں کا آغاز کیا۔ بعدازاں انھوں نے یلاریڈی مستقر پر محکمہ آبپاشی سے متعلقہ ڈی ای ای، اے ای آفس عمارتوں کا افتتاح کیا جو ان دنوں 19 لاکھ روپئے سے تعمیر کئے گئے اور یلاریڈی منڈل میں سومار پیٹ جانے والی سڑک کے کاموں کا بھی افتتاح کیا۔ سومار پیٹ روڈ کی تعمیرات کے لئے 36 لاکھ روپئے منظور ہوئے ہیں۔ اس موقع پر سابق رکن اسمبلی مسٹر جناردھن گوڑ، منڈل پریشد صدر گنگادھر، زیڈ پی ٹی سی مسٹر سامیل، نائب صدر منڈل پریشد مسٹر سرینواس، یلاریڈی سنگل ونڈو چیرمین سائیلو، یلاریڈی سرپنچ فورم صدر مسٹر سرینواس ریڈی، منڈل پریشد ارکان فورم منڈل صدر مسٹر رویندر گوڑ، ٹی آر ایس منڈل صدر شراون کمار، منڈل پریشد رکن محمد سخاوت علی، سجاتا، رکن معاون عبدالرفیق، قائدین کرشنا گوڑ، انیل، کشٹا ریڈی موجود تھے۔ منڈل لنگم پیٹ کے بھوانی پیٹ میں بڑی ندی پر برج بنانے کے لئے 31.25 لاکھ روپئے منظور کئے گئے۔ رکن اسمبلی نے ان کاموں کا بھی آغاز کیا۔ اس موقع پر انھوں نے کہاکہ موسم بارش کی آمد کے پیش نظر تعمیری کام جلد مکمل کرنے کا مشورہ دیا۔ جملہ کے کام عمدگی سے انجام دینے کی ہدایت دی۔ اس موقع پر ڈی سی سی بی ڈائرکٹر سمپت گوڑ، محکمہ آبپاشی ڈی ای ای وجیندر ریڈی ، زیڈ پی ٹی سی رکن سرما لتا، سرپنچ سنجیلو، سنگل ونڈو نائب صدر نارا گوڑ، ٹی آر ایس میناریٹی سیل سکریٹری معید، رکن معاون قاسم موجود تھے۔