سرپورٹاؤن ۔ 29 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن میں ریاستی تلنگانہ حکومت کی جانب سے شروع کئے گئے مشن کاکتیہ اسکیم کے ذریعہ کسانوں کو فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کرنے کی غرض سے کروڑہا روپیوں کی منظوری کرتے ہوئے کسانوں کو مدد کرنے کی کوشش ریاستی حکومت نے کی ہے ۔ اس ضمن میں سرپور ٹاون تعلقہ کے پانچ منڈلوں کوٹالہ ‘ بجنورمنڈل ‘ سرپور ٹاؤن منڈل ‘ دھین گاؤں منڈل اور کاغذنگر منڈل کے مختلف گاؤں کے تالابوں سے مٹی کی نکاسی اور تالابوں کی مرمتوں کیلئے رقم اور بجٹ کی منظوری کرانے میں رکن اسمبلی سرپور ٹاؤن کونیرو کونپا نے اہم رول ادا کیا ہے تاکہ تعلقہ سطح سے کسانوں کی پسماندگی کو دور کیا جائے گا ۔ اس ضمن میں بڑے پیمانے سے گذشتہ کچھ دنوں سے مشن کاکتیہ اسکیم کے ذریعہ سرپور ٹاؤن مستقر ردرارم تالاب ‘ آچن تالاب ‘ چنتا کنٹہ تالاب ‘ لونوپلی تالاب ‘ ڈھور پلی تالاب کے علاوہ دوسرے اور کئی تالابوں کے کاموں کا بڑے پیمانے سے کاموں کو انجام دیا جارہا ہے تاکہ آنے والے موسم بارش سے قبل کسانوں کو پیداوار اور فصلوں کو اگانے میں سہولت دستیاب ہوں اور تقریباً سارے سرپور ٹاؤن میں آچن تالاب میں مشن کاکتیہ کے تالابوں کی مرمتی کامو کو انجام دیا گیا ہیں اور سارے تالابوں کے مرمت 80تا 90فیصد مکمل ہونے کی اطلاعات ہے ۔ تاکہ بارش سے قبل کسانوں کی فصلوں کو اُگانے میں مدد مل سکے ۔ اس لئے تالابوں کی مرمتوں کاموں کو بڑے پیمانے پر تیزی سے چلاتے ہوئے جاری رکھنے پر عوام اور کسانوں میں مسرت اور خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔