مشن کاکتیہ کاموں کا معائنہ

یلاریڈی ۔ 25 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے ماچاپور شیوار میں موجود ماسائی کنٹہ کو مشن کاکتیہ کے تحت خوبصورت بنانے کا رکن اسمبلی مسٹر رائیڈو ریڈی نے مشورہ دیا ۔ انہوں نے ماچاپور میں مشن کاکتیہ کے کاموں کامعائنہ کیا ۔ کنٹہ کی مٹی اٹھاکر ٹریکٹر میں ڈالی ‘ بعد ازاں منعقدہ اجلاس سے مخاطب ہوکر کہا کہ ماسائی کنٹہ کی مقبوضہ اراضی مکمل ہٹاکر شکم اراضی کو ضبط کرلینے محکمہ آبپاشی عہدیداروں کو مشورہ دیا ۔ اسکیم کے تحت کنٹہ سے مٹی نکالنے کیلئے 10لاکھ روپئے منظور کئے گئے ہیں ۔ کنٹہ کی مرمت بھی کرنے کو کہا ۔ کام صحیح ڈھنگ سے کئے جانے کے اقدامات کرنے کو کہا ۔ اس موقع پر ماچاپور سرپنچ تاراگوڑ‘ یلاریڈی منڈل پریشد صدر گنگا دھر ‘ ناگی ریڈی پیٹ زیڈ پی ٹی سی نارائنا ‘ اے ای ای وجیندر ریڈی اور ٹی آر ایس قائدین موجود تھے ۔