نظام آباد:28؍ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع ایس پی مسٹر چندر شیکھر ریڈی نے مشن کاکتیہ پروگراموں میں حصہ لیتے ہوئے مورتاڑ کے تالاب کی کشادگی کے کاموں میں حصہ لیا ۔ واضح رہے کہ ایک دور میں پیوپلز وار گروپ کے نکسلائٹس سے متاثرہ دیہات تھا اور نکسلائٹس نے اپنے دورمیں اس تالاب کی تعمیری کاموں کو انجام دیتے ہوئے کشادگی کی تھی۔ ضلع ایس پی نے دوبارہ اسی تالاب میں مشن کاکتیہ کے کاموں میں شرکت کرتے ہوئے کشادگی کے کام انجام دیا۔ ضلع ایس پی مسٹر چندر شیکھر ریڈی نے آرمور سب ڈیویژن کے علاقوں میں واقع مشن کاکتیہ کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے رضاکارانہ طورپر ان کاموں میں شرکت کرنے کی ہدایت تھی۔ جس پر آرمور سب ڈیویژن سے وابستہ پولیس ملازمین نے دو دن سے مورتاڑ کے مسلمہ تالاب میں کشادگی کے کاموں میں حصہ لے رہے ہیںتاکہ نکسلائٹس کی ہمدردی عوام کے دلوں سے ختم ہوجائے کیونکہ نکسلائٹس نے سرکنڈہ منڈل کے توم پلی، جاگریال اور دیگر تالابوں کے تعمیری اور کشادگی کے کام انجام دیا تھا۔ اسی طرز پر پولیس بھی ان علاقوں میں مشن کاکتیہ کے کاموں میں حصہ لیتے ہوئے عوام کے دلوں سے ان کی ہمدردی کو ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔