مشن کاکتیہ اسکیم کے تحت سروے

اوٹنور۔6فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)حکومت کی جانب سے عمل آور مشن کاکتیہ اسکیم کے پیش نظر محکمہ ریونیو کے عہدیداران نے سروے کے کاموں کا آغاز کردیا ۔ تحصیلدار پربھاکر سوامی نے مستقر کے گوپائی تالاب کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ گوپائی تالاب 80 ایکڑ اراضی پر مشتمل ہے جس میں سے 6 ایکڑ اراضی پر قبضہ کرلیا گیا ۔ تالاب کے اراضی میں کل 158 مکانات کی موجودگی کا عہدیداروں نے انکشاف کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ منڈل میں کل 44تالاب ہیں اور ان سب کا سروے کیا جارہا ہے ۔ بعد ازاں تمام تفصیلات حکومت کو روانہ کی جائے گی ۔