مدہول /2 جون ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز)میجر گرام پنچات مدہول میں آج مشن بھا گیرتا کے تحت کاموں کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں مدہول سر پنج وی راجندر نے مدہول میں مشن بھا گیرتا کے کام سست روی سے چل نے پر براہمی کااظہار کیا انہوں نے مشن بھا گیرتا ای ای اور اے ای و دیگر اسٹاف سے کہاکہ مدہول میں مشن بھا گیرتا کے تحت پائپ لائن کا کام دس فیصد پورا ہو ااور کام بہت ہی سست روی سے جاری ہے دیگر مقامات پر مشن بھا گیرتا کے تحت پینے کا پا نی سپلائی بھی ہوچکا مگر مدہول میں ابھی تک مشن بھا گیرتا کے پا نی سپلائی نہیںکیا گیا اس موقع پر بات کر تے ہوئے متعلقہ ای ای مشن بھا گیرتا نے تیقن دیا کہ مدہول میں بہت جلد مشن بھا گیرتا کے تحت پا نی سپلائی کیا جائے گا کنٹراکٹر کی لا پرواہی کی وجہ سے مدہول میں پا نی سپلائی کیلئے دیری ہو رہی ہے۔