مشن بھگیرتا کے کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت

کریم نگر میں جائزہ اجلاس سے سی ایم سکریٹری سمیتا سبھروال کا خطاب
کریم نگر ۔ 16 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : ریاست بھر میں روبہ عمل مشن بھگیرتا کے تعمیراتی کاموں میں کریم نگر آخری مقام پر ہے کم از کم اب تو کاموں میں تیزی پیدا کرنے کے لیے سی ایم دفتر سکریٹری سمیتا سبھروال نے عہدیداروں کو مشورہ دیا ۔ تمارپور منڈل کے ایل ایم ڈی کے واٹر نریڈ میٹ پلانٹ میں متعلقہ انجینئرس سے مشن بھگیرتا کے کاموں کا جائزہ لیا ۔ اس اجلاس میں مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آنے والے ماہ میں اندرون دس دن میں 494 دیہی مقامات کے 74657 مکانات نلوں کے کنکشن دئیے جانے کے کام پورے کرلینے کا حکم دیا ضلع میں 494 دیہی مقامات سے 397 کو واٹر سربراہی کی جارہی ہے ماباقی 97 مقامات کو کیوں خاطر خواہ پانی سربراہ نہیں ہورہا ہے ۔ سمیتا سبھروال نے انجینئرس پر برہمی کا اظہار کیا پائپ لائن کی تکمیل کرلی ہے لیکن لیکیچ کی وجہ سے پانی کی صحیح طریقہ پر سربراہی نہیں ہورہی ہے عہدیداروں نے جواب دیا موبائل ٹیموں کو بھیجا جاکر لیکیچ کہاں کہاں ہے اس کی نشاندہی کرلی جاکر 10 دنوں میں سبھی مقامات دیہاتوں کو ضرورت کے مطابق پانی کی سربراہی کی جانی چاہئے ۔ ایل ایم ڈی واٹر پلانٹ سے پوری سطح پر 125 ایم ایل ڈی پینے کے پانی کی سربراہی میں باقاعدگی جانے کے لیے عہدیداروں کو حکم دیا اور انہوں نے کہا کہ عوام کو پیش آنے والی دشواریوں کی معلومات حاصل کریں اور جہاں کام نہیں ہورہے ہوں تو متعلقہ عہدیداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور عہدیداروں کو ذمہ دارانہ کام کرنے کے لیے انتباہ دیا ۔ اس جائزہ اجلاس میں جوائنٹ کلکٹر ٹی پرساد لال اسسٹنٹ کلکٹر پراوینا سی ای سرینواس ایس ای امرنندر ریڈی ایس ای چلما ریڈی و دیگر شریک تھے ۔۔