دبئی ۔ 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) مشرق وسطیٰ کا وسیع ترین شمسی توانائی پراجکٹ جس میں 8000 میگاواٹ صاف ستھری قابل تجدید توانائی فی گھنٹہ سربراہ کرنے کی صلاحیت ہے۔ بحرین میں کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگیا۔ پٹراسولار نے اپنے شراکت دار کیسپین قابل تجدید توانائی انکارپوریشن کے تعاون سے یہ شمسی توانائی پلانٹ قائم کیا ہے۔ پراجکٹ کی مالک بحرین پٹرولیم کمپنی ہوگی۔ یہ پراجکٹ پہلے مرحلہ میں 5 میگاواٹ توانائی فراہم کرے گا جس سے ملک کی 10 فیصد توانائی تکمیل ہوگی۔ علاوہ ازیں اس کی ٹیکنالوجی کے اعتبار سے قدر وقیمت باہمی تعاون کا نتیجہ ہوگی۔ یہ پراجکٹ سرکاری ۔ خانگی شراکت داری کا ایک سنگ میل ہے جس میں بحرین اور امریکہ نے اشتراک کیا ہے۔