مشرق وسطیٰ پر پاکستانی رائے منقسم

اسلام آباد ۔ 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی سے باہر کے حالات نے ہمیشہ پاکستانی معاشرے کو متاثر کیا ہے اور مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی سے بھی معاشرہ تقسیم کی طرف جارہا ہے۔کئی مبصرین کے خیال میں پاکستان میں سعودی عرب اور ایران کا بہت اثر و رسوخ ہے اور مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کی صورت میں ملک مخالف کیمپوں میں تقسیم ہو سکتا ہے۔ تاہم کئی تجزیہ نگاروں کے خیال میں ملک میں تقسیم کسی جنگ سے پہلے ہی ہوگئی ہے اور ملک کے کچھ حلقے مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتِ حال کا ذمہ دار ریاض کو ٹھہراتے ہیں اور کچھ اس کا الزام تہران پر رکھتے ہیں۔ملک میں سعودی عرب اور ایران کے لیے نرم گوشہ رکھنے والی سیاسی اور مذہبی جماعتیں بھی موجود ہیں، جو اپنے اپنے پسندیدہ ملک کے موقف کی حمایت کرتی ہیں۔