مشرق وسطیٰ میں 40 سال بعد برطانیہ کا پہلا مستقل فوجی اڈہ

دوبئی ۔ یکم / نومبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ نے 1971 ء کے بعد مشرق وسطیٰ میں اپنا پہلا مستقل فوجی اڈہ تعمیر کرنے کا کام شروع کردیا ہے ۔ بحرین کے ایچ ایم ایس جفیرفوجی اڈہ منیٰ سلمان بندرگاہ پر تعمیر کیا جارہا ہے جس پر 15 ملین پاؤنڈس کی رقم خرچ کی جائے گی ۔ برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہمونڈ اور بحریہ کے کئی عہدیداروں نے اس تقریب میں شرکت کی اور کہا کہ برطانیہ کو اپنے حلیف ممالک کے ساتھ خلیج میں سکیورٹی خطرات سے نمٹنے میں مدد ملے گی ۔