قاہرہ ۔ /4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) عالم اسلام کے باوقار دینی ادارے جامعہ الازہر نے عالم عرب میں موجود عیسائیوں پر زور دیا ہے کہ وہ جہادیوں کے تشدد کا ڈٹ کر مقابلہ کریں اور جلاوطنی کیلئے فر ار اختیار نہ کریں۔ جامعہ الازہر میں منعقدہ قاہرہ کانفرنس میں یہ بات اس وقت کہی گئی جب کہ چند دن قبل پوپ فرانسس نے دنیا کے مسلم قائدین پر زو ر دیا تھا کہ وہ اسلام کے نام پر بعض گروپس جیسے داعش اور القاعدہ کی دہشت گرد سرگرمیوں کی مذمت کریں ۔ انہوں نے مشرق وسطیٰ میں عیسائیوں کے خلاف جاری کارروائی روکنے پر بھی زو ر دیا تھا ۔ کانفر نس کے اختتام پر عیسائیوں کی جبری جلاوطنی کی مذمت کی گئی ہے ۔