عمان ۔ 4 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مشرق وسطیٰ کے بیشتر حصے آج ریت کے طوفان کی زد میں تھے جس کی وجہ سے امریکی خاتون اول مشل اوباما کا دورہ اردن متاثر رہا۔ دوسری طرف مصر میں سیلاب کی وجہ سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ اسرائیل میں خراب موسم کی وجہ سے ڈومیسٹک فلائیٹس منسوخ کردی گئی اور ہزاروں افراد کا سفر نہ کرسکے۔