یروشلم ۔ 3 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیل نے آج مقبوضہ مشرقی یروشلم میں تقریباً 500 نئے مکانات کی تعمیر کے منصوبوں کو منظوری دیدی ۔ ایک ہفتہ قبل حکومت نے یہ اعلان کیا تھا جس پر فلسطین نے شدید برہمی کا اظہار کیاتھا۔ غیرسرکاری تنظیم ’’پیس ناؤ‘‘ کے مطابق وزارت داخلہ نے 500 مکانات کی تعمیر کی اجازت دیدی ہے جو مشرقی یروشلم کے انتہائی حساس رمت شعلومو علاقہ میں واقع ہوں گے ۔ یہ فیصلہ اُس وقت کیا گیا جبکہ وزیراعظم بنیامین نتن یاہو نے گزشتہ ہفتہ کہا تھاکہ وہ مشرقی یروشلم میں تعمیری کاموں میں تیزی لائیں گے ۔