مشرف کے خلاف گرفتاری وارنٹ

اسلام آباد ۔ 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بلوچستان ہائیکورٹ نے آج سابق پاکستانی صدر جنرل پرویز مشرف کے خلاف ایک قتل کیس میں قابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کیا۔ یہ معاملہ 2006ء کے ملٹری آپریشن میں سابق بلوچ قوم پرست لیڈر نواب اکبر خان بگتی کے مبینہ قتل سے متعلق ہے۔ عدالت کی ڈیویژنل بنچ نے 73 سالہ سابق صدر کو اس کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے بری کئے جانے کے جواز کو چیلنج کرنے والے مرافعہ پر وارنٹ جاری کیا۔