مشرف کی پاکستان کو یکم مئی کو واپسی متوقع، وکیل کا بیان

اسلام آباد ، 27 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق ملٹری ڈکٹیٹر پرویز مشرف جنھیں غداری کے سنگین مقدمہ کا سامنا ہے، ممکن ہے یکم مئی کو وطن واپس ہوں گے، اُن کے وکیل سلمان صفدر نے آج اخباری نمائندوں کو یہ بات بتائی۔ ایک اسپیشل کورٹ نے 75 سالہ جنرل (ریٹائرڈ) مشرف کو مارچ 2014ء میں غداری پر سرزنش کی تھی۔ وہ 2016ء میں ’’طبی علاج‘‘ کے سلسلے میں دبئی کیلئے روانہ ہوئے اور تب سے پاکستان کو واپس نہیں ہوئے ہیں۔ گزشتہ ماہ انھیں طبی عارضہ پر دبئی کے ایک اسپتال میں شریک کرایا گیا تھا۔