مشرف کو بیرون ملک روانہ کرنے کا فیصلہ ڈاکٹرس کریں گے : وکیل صفائی

اسلام آباد ۔ 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پرویز مشرف کا علاج کرنے والے ڈاکٹر امکان ہیکہ انہیں امراض قلب کے علاج کیلئے بیرون ملک روانہ کرنے کا فیصلہ کریں۔ عدالتیں ایسی کسی بھی رائے کو تسلیم کرنے کی پابند ہوں گی۔ پاکستان کے سابق ڈکٹیٹر کے وکیل صفائی احمد رضا قصوری نے کہا کہ مسلح افواج کے ادارہ برائے امراض قلب راولپنڈی 70 سابق سربراہ فوج کو بغرض علاج بیرون ملک روانہ کرنے کی سفارش کرسکتا ہے۔ ڈاکٹروں کی رائے قطعی ہوگی اور عدالت اس پر عمل کرنے کی پابند ہوگی۔ وہ ہاسپٹل کے باہر پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ مشرف کی ترجمان آسیہ اسحاق نے کہا کہ مشرف کے قلب پر شدید حملہ ہوا ہے۔

پاکستان میں دو بنیاد پرست ہلاک
اسلام آباد ۔ 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اہلسنت و الجماعت کا ایک اعلیٰ سطحی قائد اور ایک کارکن جو ممنوعہ تنظیم سپاہ صحابہ کی ایک شاخ ہے، پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ مفتی منیراحمد معاویہ اور اسد محمود ایک کار میں سفر کررہے تھے جبکہ موٹر سیکل سوار حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کردی۔ دونوں افراد نماز جمعہ ادا کرکے واپس ہورہے تھے۔

3 سالہ لڑکے کیخلاف پولیس کیس
لاہور ، 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع ملتان میں پولیس نے ایک 3 سالہ لڑکے اور اُس کی ماں کے خلاف ایک شخص پر مبینہ حملے اور اُسے لوٹ لینے پر ایف آئی آر درج رجسٹر کیا ہے۔