مشرا بمقابلہ کجریوال: ٹریڈرس نے کہاکہ اس نے دوکروڑ روپئے عآپ کو چندہ دیا تھا‘ رشوت کے دعوؤں کے مذمت

نئی دہلی:دہلی کے ایک کاروباری نے جمعرات کے روز اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ اس نے عام آدمی پارٹی کودوکروڑ روپئے کا چندہ دیاتھا‘ اس نے دہلی کے برطرف وزیر کپل شرما نے ان الزاماات کو مسترد کردیا جس میں میں شیل کمپنی کی جانب سے رشوت کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

پراپرٹی ڈیلر اور تمباکو ٹریڈ مکیش شرما نے کہاکہ اس نے ڈیمانڈ ڈرافٹ کے ذریعہ 31مارچ2014کو یہ رقم بطورچندہ دی ہے۔شرما نے کہاکہ ’’ اس وقت عآپ کے ساتھ عوام کی غیر معمولی تائید تھی اور میں نے اس امید کیساتھ پارٹی کو چندہ دیا تھا کہ وہ دہلی اور ملک کے لئے کچھ بہتر کریگی‘‘۔

مشرانے اتوار کے روز عاپ کے چندے میں بڑے پیمانے پر مبینہ دھاندلیوں کا الزام عائد کتے ہوئے2کروڑ کے مشتبہ چندے پر سوال اٹھائے تھے۔انہوں نے اس بات کا بھی الزام عائد کیا متعدد شل کمپنیوں نے عاپ کو چندہ دیا ہے جس کے متعلق پارٹی اچھی طرح جانتی ہے۔

شرما نے کہاکہ ’’ وہ تھک گئے ہیں اس قسم کے الزامات سے کہ شل کمپنی نے ڈونیشن دیاہے‘‘ انہوں نے مزید کہاکہ محکمہ انکم ٹیکس کے عہدیدار پچھلے ڈھائی تین سالوں میں پارٹی کو دئے گئے چندہ کے متعلق ان سے تحقیقات کررہے ہیں۔

ارویندکجریوال نے کہاکہ شرما کا ایک انٹریو جو نیوز چیانل کو دیاگیا تھا ریٹوئٹ بھی کیاہے۔