بودھن ۔17اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نظام شوگر فیاکٹری شکر نگر یونٹ کو حکومت کے زیر انتظام لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے یہاں بودھن میں تمام حزب مخالف سیاسی جماعتوں کے قائدین سے گذشتہ دو روز سے ایک خانگی اسکول میں اجلاس منعقد کیا ۔ اس اجلاس میں شریک قائدین نے مشترکہ مجلس عمل کے قیام کا فیصلہ کیا اور اس مجلس عمل (IAC) کے صدر کی حیثیت سے تلنگانہ پرجا سمیتی کے ضلع صدر وی راگھولو کو منتخب کیا اور حزب مخالف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو بحیثیت کو ۔ کنوینر منتخب کرلیا گیا اور اس اجلاس میںطئے کیا گیا کہ NDSL شکر نگر کی طرف سے مقامی کسانوں کو واجب الادا 20کروڑ گنٹے کے بقایا جات کی ادائیگی اور فیاکٹری میںبرسرخدمت ملازمین کو پے ریویژن اور ان کے دیرینہ حل طلب مسائل کی یکسوئی کیلئے فیاکٹری انتظامیہ اور حکومت سے نمائندگی کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور ساتھ ہی ساتھ برسراقتدار جماعت کی طرف سے عام انتخابات سے قبل مقامی عوام سے کئے گئے وعدے کی تکمیل کرتے ہوئے NSF شکر نگر یونٹ کو حکومت کے زیر انتظام لینے عنقریب تحریک کا آغاز عمل میں لانے کا JAC نے فیصلہ کیا اور اس ضمن میں ایک قرارداد منظور کرتے ہوئے حکومت کو روانہ کیا گیا ۔