مشترکہ خاندانی نظام کی بنیاد

مشترکہ خاندانی نظام میں بیاہنے کی صورت میں اپنے آپ کو منوانے کیلئے آپ کو ذرا سی زیادہ کوشش کرنی پڑتی ہے لیکن خوشی اور بقاء کا دارومدار بھی اسی پر ہے۔ اگر آپ اہل خانہ کے ساتھ خوش اخلاقی اور حسن سلوک کا مظاہرہ کریں گی تو ایک وقت ضرور آئے گا جب آپ کی یہ قربانیاں اور پیار رنگ لائے گا اور قدرت کی جانب سے آپ کو انعام حاصل ہوگا۔ جہاں تک میاں اور بیوی کا تعلق ہے تو اسے مضبوط اور مستحکم کرنے کے لئے ذہنی ہم آہنگی اور ایک دوسرے کے مزاج کو سمجھنے کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔ اگر دوسرے کو اپنی مرضی کے مطابق ڈھالنے کے بجائے اپنے رویے اور عادات میں مثبت تبدیلیاں لائی جائیں تو حالات کا رُخ مُڑ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ میاں بیوی کے درمیان ماہرین کی نظر میں شیئرنگ کی اہمیت بھی بہت زیادہ ہے کیونکہ وہ جتنا زیادہ ایک دوسرے سے اپنے جذبات و خیالات شیئر کریں گے اتنا ہی ایک دوسرے پر اعتبار بڑھے گا۔ دراصل اس رشتے کو مضبوط اور خوبصورت بنانے میں خواتین کا کردار مرد حضرات کی نسبت زیادہ اہم اور سمجھداری کا متقاضی ہے۔