مشتبہ پیاکٹ کے دستیابی کے بعد وائٹ ہاوز بند

واشنگٹن:میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز قریب کے گارڈن سے مشتبہ پیاکٹ کی دستیابی کے بعد وائٹ ہاوزکو بند کردیاگیا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق انتظامیہ نے بتایا کہ15اسٹریٹ پنیسلوانیہ اوینوکے قریب دستیاب پیاکٹ کی جانچ کی جارہی ہے۔
یویس خفیہ سرویس نے ٹوئٹ میں کہاکہ’’سیکریٹ سروس مشتبہ پیاکج کی جانچ کررہی ہے جو وائٹ ہاوز کے قریب دستیاب ہوا ہے جس کی وجہہ سے سڑک بھی بند کردی گئی ہے‘‘دوسری ٹوئٹ میں لکھا کہ’’مشتبہ پیاکٹ کی جانچ کی جارہی ہے ‘ احتیاطی اقدامات نافذ کردئے گئے ہیں عام لوگوں اور میڈیا کے ممبران مقام واقعہ سے دوری اختیار کریں‘‘۔

مذکورہ واقعہ صبح10:30( مقامی وقت) کے قریب پیش آیا۔ مذکورہ سڑک کب تک بند رہے گی اس کی کوئی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔

مارچ10تقریبا پندرہ منٹ تک گروانڈ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے ایک مشتبہ شخص کی گرفتاری کے بعد یہ واقعہ پیش آیا ہے