مشتبہ فاحشہ کی نعش دستیاب

حیدرآباد ۔ 17 مارچ ۔ ( سیاست نیوز) کارخانہ پولیس اسٹیشن حدود میں آج ایک خاتون کی نعش دستیاب ہوئی جس پر پولیس کو شبہ ہے کہ اجتماعی عصمت ریزی کے بعد قتل کیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ نامعلوم خاتون جس کی عمر 35 تا 40 کے درمیان ہے ہری ساڑی میں ملبوس ہے اور پولیس کو شبہ ہے کہ مقتول خاتون فاحشہ ہوسکتی ہے اور اجتماعی عصمت ریزی کے بعد اس کا قتل کیا گیا ہوگا ۔ پولیس نے اس سلسلے میں قتل کا ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔