حیدرآباد /2 ستمبر ( سیاست نیوز ) الوال کے علاقہ میں ایک شخص مشتبہ طور پر غرقاب ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 36 سالہ ملیش جو موٹر سائیکل میکانک تھا ۔ مچابلارم علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل رات وہ ایک باؤلی کے قریب کھانے سے فارغ ہونے کے بعد ہاتھ دھونے کی غرض سے گیا تھا جو مشتبہ طور پر غرقاب ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔