مشتبہ حالت میں موت

کلواکرتی۔/10ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی میں گذشتہ تین ماہ میں دوسرا قتل کا واقعہ پیش آیا۔ رمضان کے ماہ میں سبھاش نگر میں ایک شخص کو مار کر جلانے کی کوشش کی گئی تھی جس کے سبب اس شخص کا ہاتھ اور چہرہ جل گیا جبکہ یہ واقعہ جس جگہ پیش آیا تھا آج اسی مقام سے کچھ فاصلہ پر وینکٹیشورا مندر کے کمیونٹی ہال کے احاطہ میں آج ایک شخض کی نعش پائی گئی جس پر دو طرح کا شبہ ظاہر کیاجارہا ہے ایک تو یہ کہ چھت پر بیٹھ کر نشہ کرنے کے بعد ہوسکتا ہے کہ نیچے گرگیا ہو جبکہ دوسرا شبہ یہ کہ شائد اس شخص کا قتل کردیا گیا ہو۔ جائے واقعہ پر دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ شائد قتل کیا گیا ہو کیونکہ یہ شخص برہنہ حالت میں پڑا ہوا تھااس کی توال چھت سے بازو ایک بڑا پتھر ہے جس پر خون کے نشانات موجود ہیں۔ پولیس نے چھان بین کی اور ڈاگ اسکواڈ کو طلب کیا گیا اور وہ قریب میں موجود قدیم رجسٹرار آفس اور بس اسٹانڈ تک کے چکر لگاکر واپس آگیا۔ سی آئی بھکشا پتی راؤ اور ایس آئی ویرا بابو نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔نعش کو دواخانہ کے مردہ خانہ میں محفوظ کردیا گیا۔

منتھنی سب ڈیویژن میں فاریسٹ
آفیسر کا دورہ
مہادیوپور ۔ /10ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منتھنی سب ڈیویژن کے دو منڈلوں کاٹارم اور مہادیوپور کے مواضعات میں شجرکاری کا سی سی ایف راجہ رام نے معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے محکمہ جنگلات کی جانب سے کاٹارم منڈل موضع جامر کنٹہ مہادیوپور منڈل موضع کالیشورم، میڈی پلی میں ساگوان کے پودوں کا مشاہدہ کیا۔بعد ازاں سی سی ایف نے مہادیوپور میں موجودہ ٹمبر ڈپو کا سالانہ انسپکشن کیا۔ سی سی ایف کے اس دورہ میں ڈی ایف ولا رمیش سب ڈی ایف وی مکوم ریڈی ورنگل سپرنٹنڈنٹ محمد سمیع الدین کے علاوہ رینجر اور محکمہ جنگلات کے عہدیدار موجود تھے۔