جمعرات , دسمبر 12 2024

مشتبہ حالت میں بھالو فوت عوام میں تشویش

سرپور ٹاؤن۔/17 اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن فاریسٹ رینج آفس کے حدود میں مشتبہ حالت میں ریچھ فوت ہوگیا۔ تفصیلات کے بموجب سرپورٹاؤن فاریسٹ رینج آفس کے حدود میں گزشتہ 3 دنوں میں کوٹالہ منڈل اورڈھور پلی کے علاقوںمیں ریچھ گھومنے سے عوام میں ڈر اور خوف کا ماحول پیدا ہوگیا لیکن کل شام کے اوقات میں سرپو ٹاون منڈل کے علاقہ ڈھور پلی کے حدود میں 3 دنوں سے عوام میں دہشت پھیلانے والا ریچھ مردہ پایا گیا۔ اس کی اطلاع ملتے ہی کاغذ نگر فاریسٹ ڈیویژنل آفیسر راجیو رمنا ریڈی اور سرپور ٹاؤن فاریسٹ رینج آفیسر پورنا چندر نے اپنی فاریسٹ ٹیم کے ساتھ مشتبہ حالت میں فوت ہونے والے ریچھ کو سرپور ٹاؤن فارسٹ آفس منتقل کیا۔ اور بعد پوسٹ مارٹم سرپور ٹاؤن فاریسٹ آفس کے حدود میں مشتبہ حالت میں فوت ہونے والے ریچھ کو دفن کردیا گیا اور فاریسٹ کیس درج رجسٹر کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

مدہول میں اوپن ایس ایس سی
ہال ٹکٹس کی اجرائی
مدہول۔/17اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میر اصغر علی اسکول اسسٹنٹ ضلع پریشد ہائی اسکول اردو میڈیم باسر اوپن ایس ایس سی اسٹڈی سنٹر و کوآرڈینیٹر کی اطلاع کے بموجب اوپن ایس ایس سی امتحانات کا آغاز24 اپریل 2019 سے ہورہا ہے۔ اس ضمن میں ہال ٹکٹس کی اجرائی عمل میں آچکی ہے جو طلباء امتحانات میں شریک ہورہے ہیں ایسے طلباء متعلقہ اردو میڈیم سنٹر باسر سے اوقات صبح 9 بجے تا دو پہر ایک بجے تک رجوع ہوکر ہال ٹکٹس حاصل کرسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے 9441367418 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT