مشتبہ حالت میں ایک شخص فوت

حیدرآباد 30 جون (سیاست نیوز) آصف نگر کے علاقہ میں ایک شخص مشتبہ حالت میں فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 35 سالہ راجیشور ریڈی جو مہدی پٹنم کے ایک ہاسٹل میں رہتا تھا۔ اس شخص کو فیٹس کی بیماری تھی کل یہ شخص جو ایک مقامی تلگو نیوزچینل میں ملازمت کرتا تھا بے ہوشی کے عالم میں دستیاب ہوا اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔