مشتبہ حالت میں ایک شخص فوت

حیدرآباد ۔ 23 ۔ جون (سیاست نیوز) چارمینار پولیس حدود میں ایک شخص مشتبہ حالت میں فوت ہوگیا، سب انسپکٹر محمد مظفر نے بتایا کہ پولیس نے ایک اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 40 سالہ محمد سمیر کی نعش کو منتقل کیا ۔ پہلے یہ نعش نامعلوم تھی، جس کے بعد پولیس نے کافی جستجو کرتے ہوئے اس کی شناخت کرلی ۔ سب انسپکٹر نے بتایا کہ سمیر گزشتہ 8 ماہ سے اپنے مکان واپس نہیں گیا تھا اور چارمینار اور اطراف کے علاقوں میں گھوم رہاتھا۔ پولیس نے گائتری بھون کے فٹ پاتھ سے اس شخص کی نعش کو برآمد کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔