مشتبہ امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے چھ جنگجو ہلاک

صنعاء، 5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے وسطی صوبہ مآرب میں مشتبہ امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے چھ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔ یہ اطلاع مقامی لوگوں نے دی ہے ۔ شبہ ہے کہ حملہ آور ڈرون طیارہ امریکہ کا تھا، کیونکہ امریکہ یمن میں القاعدہ کے خلاف اپنی مہم جاری رکھا ہوا ہے ، جہاں تقریبا 18 ماہ کی طویل خانہ جنگی کا فائدہ اٹھا کر القاعدہ کے جنگجو اپنی سرگرمیاں بڑھا رہے ہیں۔ اطلاع کے مطابق گزشتہ روز دار الحکومت صنعاء سے مشرق میں وادی عبیدہ کے قبائلی علاقے میں واقع ایک گھر پر حملہ کیا گیا، جس میں یہ جنگجو ہلاک ہوگئے ۔