مشتبہ آئی ایس نیٹ ورک بے نقاب ‘ 3 گرفتار

سرینگر / نئی دہلی 25 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک مشترکہ کارروائی میں جموں و کشمیر پولیس اور دہلی پولیس نے آئی ایس آئی سے متاثر ایک نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا ہے اور تین مشتبہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔ ایک پولیس ترجمان نے کہا کہ ایک اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تین موٹر سیکل سوار افراد کو جو کوٹھی باغ علاقہ میں گذر رہے تھے ایک چیک پوائنٹ پر روکا گیا تھا ۔ ملزمین کی طاہر احمد خان ( ترال ) حارث مشتاق خان اور آصف سہیل نجف کو ان کے قبضۃ سے ہتھیار اور اسلحہ ضبط ہونے کے بعد گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کی ایک ٹیم کو آئی ایس سے تعلق رکھنے والوں کے ٹھکانوں سے متعلق اطلاع ملنے کے بعد سرینگر روانہ ہوئی تھی ۔ مقامی پولیس کی مدد سے ایک مشترکہ ٹیم تشکیل دی گئی تھی تاکہ یہ کارروائی انجام دی جاسکے ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ( اسپیشل سیل ) پرمود سنگھ کشواہا نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ افراد کی مشتبہ سرگرمیوں سے متعلق اطلاع ملنے کے بعد پولیس ٹیم تشکیل دی گئی تھی اور عسکریت پسندوں کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ انہوں نیفورسیس پر گرینیڈ پھینکنے کی کوشش کی تھی ۔