بھوبنیشور 5 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) سید مشتاق علی ٹوئنٹی 20 کرکٹ ٹورنمنٹ میں مدھیہ پردیش کے خلاف ہماچل پردیش نے 8 رنوں سے کامیابی حاصل کرلی ۔ ہماچل پردیش کی کامیابی میں اس کے بولر پنکج جیسوال نے 12 رنوں کے عوض چار وکٹس حاصل کرکے اہم رول ادا کیا ۔ یہ میچ غیر اہم تھا کیونکہ دونوں ہی ٹیمیں فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہیں۔ ہماچل نے پہلے بیٹنگ کرکے 145 رن بنائے ۔ مدھیہ پردیش کی ٹیم 9 رن پیچھے رہ گئی ۔