مشتاق علی ٹرافی T20 کے فائنل میں کرناٹک اور مہاراشٹرا مدمقابل

اندور ۔ /13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سوپر لیگ میں دونوں حریف ٹیمیں مہاراشٹرا اور کرناٹک جو ابھی تک ناقابل شکست ہیں جمعرات کو فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی ۔ دونوں ٹیمیں اپنے تمام چار میچس جیت چکی ہیں ۔ مہاراشٹرا کیلئے یہ ایک مشترکہ سعی ہے نہ کہ انفرادی قابلیت ۔ اس کے باوجود قابل بھروسہ کھلاڑی انکیت باؤنے اور انتہائی جارح وکٹ کیپر بیاٹسمین نکھل نائیک اور آل راؤنڈر نوشاد شیخ کو ان کی کارکردگی کے باعث فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔ نائک نے ریلویز کے خلاف کھیل کر اپنے 95 رنوں کی بدولت ٹیم کو 21 رنز سے فتح دلائی تھی ۔ اس کے علاوہ کرناٹک میں بہترین بلے بازوں کی قطار لگی ہوئی ہے ۔ مہاراشٹرا گیند بازی میں لیفٹ آرم میڈیم پیسر صمد فلاح اور سینئر پیسر ڈی جے متھوسو بھی قابل ذکر ہیں۔