مشاورت اور جمہوریت بحرین کا طرز زندگی

مناما۔23نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بحرین یونیورسٹی کے طلبہ کے جشن مسرت میں شرکت کرنے کیلئے یونیورسٹی کا دورہ کرنے والے شاہ بحرین حمد نے کہا کہ مشاورت اور جمہوریت بحرین کا طرز حیات ہے اور وہ ملک اور اُس کے عوام سے وابستہ ہیں۔ کل کی رائے دہی میں ایک لاکھ 70ہزار رائے دہندوں نے رائے دہی میں حصہ لیا ۔ آج علی الصبح جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے بموجب 349713 اہل رائے دہندوں کی 51.5 فیصد تعداد نے پارلیمانی انتخابات میں اور 53.7 فیصد تعداد نے بلدی کونسلرس کے انتخابات میں حصہ لیا ۔ رائے دہندوں کے حاضر ہونے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر انصاف ‘ اسلام اُمور اور اوقاف شیخ خالد بن علی الخلیفہ نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بیشتر افراد نے بائیکاٹ کی اپیل کی نظرانداز کردیا ہے ۔ انہوں نے 2010ء کی رائے دہی پرروشنی ڈالتے ہوئے جب کہ اپوزیشن گروپ الوفاق نیشنل اسلامک سوسائٹی نے حصہ لیا تھا ۔ رائے دہی کا جملہ فیصد 67.7 فیصد تھا ۔ شیخ خلیفہ نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ رائے دہی میں 16فیصد کمی آئی ہے ۔ صرف اقلیت نے انتخابی بائیکام کی تائید کی ہے ۔ شاہ بحرین کو عوام کے حساس ہونے اور بڑے پیمانے پر اپنے دستوری حق سے استفادہ کرنے پر فحر ہے ۔ کیونکہ انہوں نے اپنے نمائندوں کو پوری آزادی سے منتخب کیاہے ۔ انہوں نے عہد کیا کہ جمہوریت کی پیشرفت جاری رہے گی اور وہ پختہ عہد کرتے ہیں کہ آئندہ نسلوں کیلئے بہتر مستقبل تعمیر کریں گے ۔ انہوں نے مستقبل کے سلسلہ میں امید اور اعتماد کا اظہار کیا ۔