مسکراہٹ اور صحت

مسکراہٹ طبیعت پر ہی نہیں صحت پر بھی خوشگوار اثرات مرتب کرتی ہے۔ اس سے خصوصاً ذیابیطس کے مرض کے تدارک میں حیرت انگیز نتائج حاصل ہوتے ہیں۔ حال ہی میں اس سلسلے میں ایک دلچسپ تحقیق سامنے آئی۔
جس کے تحت کھانے کے دوران ذیابیطس کے کئی مریضوں کو مزاحیہ فلم دکھائی گئی۔ دوسری طرف مریضوںکے ایک گروپ کو سنجیدہ لیکچر سنوایا گیا۔ کھانے کے بعد دونوں گروپس کے مریضوں کا شوگر لیول چیک کیا گیا۔جس سے نتیجہ نکلا کہ ہنسی مذاق سے مریضوں کا گلوکوز لیول دوسرے مریضوں کی بہ نسبت بہتر رہا۔ ماہرین کی رائے میں قہقہہ سے فشار خون اور اعصابی نظام کو بہتر بنانے میں بے حد مدد ملتی ہے۔ اس لیے ہنسیں ، مسکرائیں تاکہ آپ کی زندگی صحت مند اور خوشی سے بھرپور رہے۔