مسکارا لگاتے وقت اکثر ایسا ہوتا ہیکہ سیاہ ذرات جھڑکر آپ کے رخساروں پر اور آنکھوں کے نیچے جمع ہوجاتے ہیں۔ اس کی وجہ عام طور پر مسکارا کی خراب کوالٹی اور اس کا پرانا پن ہوتا ہے۔ لہٰذا میک اپ کرنے سے پہلے اپنا مسکارا ضروری چیک کریں۔ اگر آپ دیکھیں کہ یہ گاڑھااور چپک دار سا ہوگیا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اب یہ خراب ہوچکا ہے اور اس کے پھینکنے کا وقت آ گیا ہے۔ مسکارا عام طور پر تین ماہ تک قابل استعمال رہتا ہے اس کے بعد یہ خراب ہوجاتا ہے۔ اس لئے آپ یاد رکھیں کہ آپ نے کب اُ سے خریدا اور استعمال کرنا شروع کیا۔ بہتر ہوگا کہ آپ مسکارا کے پیک پر درج تاریخ انتہا (ایکسپائری ڈیٹ) پر توجہ دینے کے بجائے اپنے حساب کے مطابق مارکر سے اس کے اوپر ایکسپائری ڈیٹ لکھ دیں تاکہ یاد رہے۔ اس کے باوجود ہر مرتبہ لگانے سے پہلے اسے چیک ضرور کریں کیونکہ یہ ایسا میک اپ پروڈکٹ ہے جو موسم کے اثرات اور ہوا لگنے کے باعث جلد خراب ہوجاتا ہے۔