شاہ آباد ( چیوڑلہ ) ۔ 6 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شاہ آباد منڈل کے موضع دامرپلی کے سرپنچ گٹوپلی جنگیا کا انتقال ہوجانے کے بعد ان کی جگہ پر موجودہ نائب سرپنچ مانیما کو سرپنچ کی حیثیت سے نامزد کیا گیا ۔ شاہ آباد ایم پی ڈی او جے پدماوتی نے انہیں سرپنچ کی حیثیت سے حلف دلایا ۔ ان کے ہمراہ وارڈ ممبران یادما ، سنتوش ، منگما ، لکشمما ، بجیا ، پشمما ، اور نوانیتا نے بھی اپنے عہدہ کا حلف لیا ۔ اس موقع پر لیڈران برکلا یادیا ، شنکریا گوڑ ، سرینواس گوڑ کے علاوہ دوسرے موجود تھے ۔