کریم نگر ۔ 27 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کانگریس قائدین بدعنوانیوں میں ملوث ہیں کہہ کر قسم کھانے کیلئے مقامی کانگریس صدر کے شیکھر اور فلور لیڈر گنڈے مادھوی نے میئر رویندر سنگھ کو چیلنج کیا ۔ انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صفائی کے کاموں کی تجدید کیلئے اس سے حاصل شدہ رقم سے اندر گاندھی کا پتلا خریدا گیا ۔ فی الحال دس ماہ کے صفائی کے کاموں کے ٹنڈرس کی شدت میں جو اضافہ کیا ہے اس میں میئر کو کتنی رقم حاصل ہوئی اس کا جواب دینے کیلئے کہا ۔اندرا گاندھی کے مجسمے سے پونم پربھاکر کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔ ایم ایل سی چناؤ میں کانگریس قائدین کو کس نے کتنی رقم دی اس کا انکشاف ہونا ضروری ہے ۔میئر گردوارے میں حلف لیں اور پونم پربھاکر ایلما مندر میں قسم کھائیں ۔