شمس آباد ۔ 5 ستمبر ۔ ( سیاست نیوز ) ایم کے نجم الدین ماسٹر جم اینڈ ہیلتھ کلب شمس آباد نے پریس میٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی مشہور شخصیت جو وائیڈر جو اولمپیا امیچر مقابلے منعقد کرنے کیلئے مشہور ہے وہ ہندوستان میں پہلی مرتبہ ممبئی میں 13 تا 15 اکٹوبر کو مسٹر اولمپیا امیچر مقابلے منعقد کررہے ہیں جس کے لئے تلنگانہ سے باڈی بلڈرس کا انتخاب کیا جارہا ہے ۔ 9ستمبر کو شمس آباد کے مئے فیر (Mayfair) فنکشن ہال میں منعقد کیا جارہا ہے ۔ ایم کے نجم الدین نے بتایا کہ مسٹر تلنگانہ باڈی بلڈنگ چمپیئن شپ مقابلوں میں مسٹر اولمپیا امیچر کیلئے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جارہا ہے ۔ ایس ایم اسلم قادری آرگنائزنگ کمیٹی صدر نے بتایا کہ مرد و خواتین ان مقابلوں میں حصہ لیں گے ۔ 70، 75، 80، 85، 90، 100 اور 100 سے زائد کیلو کے زمرے رکھے گئے ۔ فاتح کھلاڑیوں کو مسٹر اولمپیا امیچر مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے بہترین موقع حاصل ہوگا ۔ 9 ستمبر کو 2بجے سے قبل تمام کھلاڑی اپنا رجسٹریشن کرواسکتے ہیں اور مقابلوں کا آغاز شام 5 بجے ہوگا ۔ پریس میٹ کے موقع پر محمد فہیم، محمد مجتبیٰ علی خان ، ڈی جہانگیر ، ابراہیم شریف ، شیوا ، مدن یادو ، ایم کے قمرالدین کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔