حیدرآباد۔ 11 فروری (پریس نوٹ) آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی تفہیم شریعت کمیٹی برائے خواتین کی جانب سے ایک روزہ ورکشاپ بعنوان ’’مسلم پرسنل لا اور بعض غلط فہمیاں‘‘ 14 فروری کو صبح 10 تا شام 5 بجے آڈیٹوریم پوٹی سری راملو تلگو یونیورسٹی پبلک گارڈن نامپلی منعقد ہے۔ اس ورکشاپ کا آغاز قاریہ فوزیہ تحسین کی قرأت کلام پاک سے ہوگا۔ محترمہ فوذیہ انجم خطبہ استقبالیہ دیں گی۔ مہمان خصوصی جناب جسٹس سید شاہ محمد قادری سابق جج سپریم کورٹ آف انڈیا کلیدی خطبہ دیں گے۔ مولانا محمد عمر مدنی ’’قانون کا مقصد‘‘ پر مخاطب کریں گے۔ مولانا خالد سیف اللہ رحمانی سیکریٹری و کنوینر تفہیم شریعت کمیٹی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ’’اسلامی قانون کے ماخذ‘‘ پر بیان دیں گے۔ ایڈوکیٹ شفیق الرحمن مہاجر ’’قانون نکاح و تعدد ازدواج‘‘ پر گفتگو کریں گے۔ ڈاکٹر قدوسہ سلطانہ ریسرچ سوپروائزر ڈپارٹمنٹ آف الیکٹرانکس اینڈ کمیونیکیشن عثمانیہ یونیورسٹی ’’حق میراث اور خواتین‘‘ پر لیکچر مولانا محمد اعظم ندوی استاذ المعہدالعالی الاسلامی ’’قانون متبنہ‘‘ پر مخاطب کریں گے۔ ایڈوکیٹ جلسہ سلطانہ یٰسین The issue of Child Marriage پر گفتگو اور ایڈوکیٹ محمد عبدالقدیر سابق پبلک پراسیکیوٹر ہائی کورٹ آندھرا پردیش ’’قانون طلاق و خلع‘‘ پر مخاطب کریں گے۔ مولانا محمد عبدالرحیم قریشی اسسٹنٹ جنرل سیکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ’’یکساں سیول کوڈ اور اس کے اثرات‘‘ پر مخاطب کریں گے جبکہ محترمہ ثمینہ تحسین صدر مسلم ویمنس انٹلیکچویل فورم شکریہ ادا کریں گے۔ کنوینر ڈاکٹر لطیف النساء سیکریٹری نے خواتین و طالبات سے شرکت کی خواہش کی۔