مسلم ٹیچرس جے اے سی کا جشن تلنگانہ

نظام آباد:3؍ جون ( محمد جاوید علی) یوم تاسیس تلنگانہ کے موقع پر مسلم میناریٹی ٹیچرس جوائنٹ ایکشن کمیٹی (ٹی ایم ایم ٹی جے اے سی)نظام آباد کے زیر اہتمام جشن تلنگانہ ریاست مناتے ہوئے ایک موٹر سیکل کا شہر کے نہروپارک سے انعقاد عمل میں لایا گیاجس میں تمام شعبہ جات کے اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے موقع پر زبردست آتشبازی کی گئی اورایک دوسرے بغلگیر ہوکر مبارکباد پیش کی ۔ جشن ریالی نہروپارک چوراہا سے براہ، دیوی روڈ، اسٹیشن روڈ،کلکٹریٹ، دھرنا چوک سے ٹی این جی اوز بھون پر اختتام کو پہنچی۔ اس موقع پر صدرنشین ٹی ایم ایم ٹی جے اے سی خواجہ معین الدین نے کہا کہ علیحدہ تلنگانہ ریاست کی جدوجہد میں مسلم اقلیت اپنا ایک منفرد مقام رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد سے آج تک مسلم اقلیتوں کے مسائل تعلیمی ترقی، معاشی استحکام، روزگار میں خاطر خواہ فائدہ حاصل نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی پہلی حکومت پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے مسلم اقلیت کی ترقی و ترویج میں خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے عملی اقدامات کریں۔ انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ کے چندر شیکھر رائو کی قیادت میں تلنگانہ حکومت مسلم اقلیتوں کی تعلیمی معاشی، سیاسی ترقی میں ہر ممکنہ اقدامات روبہ عمل لائے گی۔ محمد فرید الدین ٹی ایم ایم ٹی جے اے سی کوارڈنیٹر نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں ٹی آرایس حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد اب وقت آچکا ہے کہ ٹی آرایس سربراہ و چیف منسٹر تلنگانہ ریاست کے چندر شیکھر رائو اپنے کئے گئے مسلم 12 فیصد تحفظات کے وعدہ کو عملی جامہ پہنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں مسلم تحفظات کو یقینی بناتے ہوئے روزگارتعلیم و دیگر شعبوں میں مسلم اقلیت کی ترقی و فلاح وبہبود کے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس موقع پر ٹی این جی اوز ضلع صدر گینی گنگارام نے ریالی میں شرکت کرتے ہوئے سیما آندھرا کے قائدین کی تنقید کی تردید کی اور واضح کیا کہ علیحدہ ریاست تلنگانہ کا قیام بغیر مسلم اقلیت کے ناگزیر تھا انہوں نے کہا کہ اقلیتوں نے اس جدوجہد تلنگانہ میں بھر پور ساتھ دیا اور جبکہ ماضی میں بھی علیحدہ ریاست تلنگانہ کے احتجاج میں عظیم الشان پیمانے پر مسلم اقلیتوں کی جانب یس عظیم الشان احتجاجی ریالی تلنگانہ کی تشکیل کے مطالبہ لیکر نکالی گئی تھی جس میں تمام اساتذہ، طلبہ اور بالخصوص خاتون ملازمین نے حصہ لیا تھا اس ریالی میں ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر ایم اے رشید، ٹی ایم ٹی جے اے سی کنونیر مختار الدین، جنرل سکریٹری ایم اے قدیم، محمد سراج الدین، ایم اے علیم، عارف الدین، لطیف الدین، حفیظ قادری، افضل بیگ، سید احمد بخاری، محمد انور، سید عبدالجاوید، اسراراحمد، اصغر علی بابر، خالد قیصری، الیاس، اقبال خان، عامر، شیخ فاروق، خواجہ نصیر، اظہر حسین، ایم اے قدوس، انور، منصور، عماد ، وہاج، عبدالحکیم، کلیم الدین کے علاوہ سینکڑوں اساتذہ و دیگر تنظیموں کے قائدین نے حصہ لیا۔