کاغذنگر میں سرکل انسپکٹر وینکٹیشورلو کی پریس کانفرنس
کاغذنگر ۔ 27 ؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر مستقر کے ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں 26 مئی کے روز کاغذنگر ٹاون سرکل انسپکٹر پولیس وینکٹیشورلو کی جانب سے پریس میٹ کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر 15 مئی کو کاغذنگر مستقر کے امبیڈکر بھون کے قریب اور بند پڑی ہوئی ترینداز تھیٹر کے قریب محمد اسحاق کو نامعلوم لوگوں کی جانب سے قتل کرنے پر کاغذنگر ٹاؤن پولیس کارروائی کرتے ہوئے تفصیلی انکوائری کا آغاز کیا ۔ سرکل انسپکٹر آف پولیس وینکٹیشورلو نے مقامی اخباری نمائندوں کو تفصیلات بتاتے کہا کہ ایک ہفتہ کے اندر کاغذنگر ٹاؤن پولیس کی جانب سے محمد اسحاق کا قتل کرنے والوں کو پولیس حراست میں لیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ دو دن قبل کندن ‘ پرمت ‘ اور جیوتی نامی تینوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا اور مفرور ملزم جی گوپال کو گرفتار کرلیا گیا ۔ اس طرح محمد اسحاق کے چار قاتلوں کو گرفتار کرتے ہوئے عدالت کے ذریعہ جیل منتقل کیا گیا اور ان کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے پولیس حراست میں لیا جائیگا ۔ کیونکہ کوئی بھی مجرم قانون کی گرفتار سے بچ نہیں سکتا ۔ اس لئے نوجوانوں کو چاہئے کہ غیر قانونی کوئی بھی کاموں کو انجام نہ دیں ۔