مسلم نوجوانوں کے بہتر مستقل کیلئے اقدامات

محبوب نگر /29 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) عیدگاہ کمیٹی کے عہدیداروں کی بے باک نمائندگی کڑی محنت ، دیانتدارانہ اور مخلصانہ کاوشوں کے نتیجہ میں ہی ایک وسیع و عریض اور خوبصورت عیدگاہ ککی تعمیر ہوئی ۔ ان خیالات کا اظہار محبوب نگر کی مختلف تنظیموں ، انجمنوں کے سربراہان اور سیاسی و سماجی قادئین کے علاوہ بزرگ قائدین نے کہکشاں ہال محبوب نگر میں کیا ۔ بزم کہکشاں محبوب نگر کے زیر اہتمام بانی بزم جناب حلیم بابر نے عیدگاہ کمیٹی کے عہدیداران جناب قدیر صدیقی ، ایم اے ذکی ، سید نورالحسن کی اعتراف خدمات کے طور پر تہنیتی تقریب کا اہتمام کیا تھا ۔ تقریب کی صدارت عبدالرحمن صوفی نے کی ۔ اس موقع پر مہمان مقررین نے مشترکہ طور پر عیدگاہ کمیٹی کی زبردست ستائن کی اور کہا کہ ایک بڑے پہاڑ کو ایک شاندار اور خوبصورت عیدگاہ میں تبدیل کرنے کا کام بڑا مبرا آزما تھا تاہم دو دہوں کی انتھک جدوجہد سے یہ کام ممکن ہوسکا ۔ فرزندان توحید ہزاروں کی تعداد میں خشوع و خضوع کے ساتھ نماز عید ادا کرتے آرہے ہیں ۔ صدر کمیٹی نے اعلان کیا کہ عیدگاہ کے احاطہ م یں ایک بامقصد اسلامک سنٹر قائم کیا جائے گا ۔ مہمان مسلم نوجوانوں کے مستقبل کو تابناک بنانے کیلئے اقدامات کئے جئایں گے ۔ نظامت کے فرائض حلیم بابر نے انجام دئے مخاطب کرنے والوں میں محسن خان ، تقی حسین تقی ، اننت ریڈی ، شیوا ریڈی تحصیلداران ، عبدالرشید ، صادق اللہ ، بابر شیخ ، ایم اے مجید ، ایم اے رحیم ، سید امین الدین ، بشیرالدین ، ڈاکٹر بشیر احمد ویدگر شامل تھے ۔ آخر میں حلیم بابر نے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بزم کہکشاں کی جانب سے اکرام مسلم کے جذبہ کے تحت ملی خدمات پیش کرنے والوں کی تہنیتی تقاریب کا سلسلہ جاری رہے گا ۔