مسلم نوجوانوں کی ٹی آر ایس میں شمولیت

ظہیرآباد /2 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے ریاستی جنرل سکریٹری و رکن قانون ساز کونسل محمد فریدالدین نے آج یہاں اپنی رہائش گاہ میں میونسپلٹی ظہیرآباد کے وارڈ نمبر 9 کے مسلم نوجوانوں افروز احمد ، محمد آصف ، محمد خواجہ ، محمد شہناز ، محمد فیروز ، محمد شاہ رخ ، محمد اسمعیل ، محمد قدیر ، محمد صدام ، محمد رحیم اور دوسروں کو پارٹی کا کھنڈوا پہناکر انہیں پارٹی میں شامل کرلیا اور انہیں پارٹی کو مضبوط و مستحکم کرنے کیلئے خود کو وقف کردینے کی ہدایت کی ۔ اس موقع پر متعلقہ وارڈ کے کونسلر محمد عبداللہ ، سابق صدر ٹی آر ایس ظہیرآباد ٹاون محمد یعقوب اور دوسرے موجود تھے ۔