مسلم نوجوانوں کو سال نو تقاریب سے دور رہنے کا مشورہ

بچکنڈہ 30 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مسلمان قوم اللہ اور رسول کے احکامات اور آپؐ کے طریقہ پر زندگی گذارنے والی ہوتی ہے ہم من مانی زندگی نہیں گذار سکتے اس لئے کہ ہمارے اوپر کچھ قانون لاگو ہوتے ہیں من مانی زندگی گذارنے والی قوم کو مسلمان نہیں کہا جاتا یہ بات مولوی عبدالعلیم فاروقی صدر مجلس تحفظ ختم نبوت شاخ بچکنڈہ نے بتائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کا نیا سال اسلامی تاریخ کے اعتبار سے محرم الحرام ہے لیکن کچھ نا واقف لوگ جنوری کو اپنا نیا سال سمجھ کر ایسے ایسے کام کردیتے ہیں جو شریعت کے خلاف ہے۔ مولوی فاروقی نے مسلم نوجوانوں سے گذارش کی ہے کہ ان غیر اسلامی طریقوں سے اجنتاب کریں اور اس لعنت سے بچنے کی اپیل کی ہے ۔