نرمل ۔ 3 ۔ ڈسمبر ( ذریعہ فیاکس ) محمد افتخار الدین انصاری نظامی سکریٹری الانصار ایجوکیشنل سوسائٹی نرمل کی اطلاع کے بموجب شہر نرمل ضلع عادل آباد میں ایک سالہ کمپیوٹر ٹریننگ کورس کے دسویں بیاچ میں داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے ۔ یکم جنوری 2016ء سے کلاسس کا آغاز ہوگا ۔ انٹرمیڈیٹ ، گریجویٹس ، بالخصوص اردو فاضل کامیاب طلباء بھی کمپیوٹر ٹریننگ کورس میں داخلے کے اہل ہیں ۔ اردو میڈیم سے ہٹ کر تلگو اور انگریزی میڈیم کے طلباء کیلئے بھی داخلوں کی گنجائش رکھی گئی ہے ۔ کورس میں داخلے کیلئے ایس ایس سی یا اس کے مماثل امتحان کامیاب ہونا ضروری ہے ۔ مسلم نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کیلئے ایک بہترین "O” DOEACC لیول کمپیوٹر کورس جس میں ہارڈویر اور سافٹ ویر دونوں کو شامل کیا گیا ہے ، مرکزی وزارت انفارمیشن ٹکنالوجی کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے ۔ وزارت فروغ انسانی وسائل کے تحت ہونے کی وجہ سے تربیت یافتہ امیدواروں کی نہ صرف ہندوستان بلکہ بیرونی ممالک میں بھی مانگ ہے ۔ بے شمار تربیت یافتہ امیدوار اندرون ملک و بیرون ملک روزگار سے جڑرہے ہیں ۔ ہر سال ردوبدل کے ساتھ اسے جدید ٹکنالوجی سے ہم آہنگ کیا جاتا ہے ۔ کورس کے چھ ماڈیولس ہیں ، ہر ماڈیول کے بعد ٹسٹ ہوگا جبکہ دو سمسٹر میں امتحان ہونگے ۔ "O” لیول کامیابی کے امیدوار اے ، پی اور سی لیول کے امتحان میں شرکت کرسکتے ہیں ۔ اس کورس کا سی لیول ، ایم ٹیک ، یا ایم سی اے کے مماثل ہے ۔ امیدواروں کو 2000 روپئے کی کورس کی کتابیں بالکل مفت سربراہ کی جائیگی ۔ کورس کی تکمیل کے بعد حکومت ہند کی جانب سے اسنادات دی جائیں گی ۔ مذکورہ کورس کا اسٹڈی سنٹر الا انصار ایجوکیشنل سوسائٹی کے تحت محلہ قصبہ نشان فسٹ فلور پر قائم ہے ۔ رواں سال میں شرکت کرنے والوں طلباء و طالبات کو اطلاع دی جاتی ہیکہ داخلوں میں عجلت کرے ۔ مزید تفصیلات کیلئے آفس قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان گراونڈ فلور پر رجوع ہو یا فون نمبرات 9390011115 ، 9908201786 پر ربط کریں۔