سنگاریڈی /26 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب ایم اے منان شوکت آرگنائزنگ سکریٹری آل انڈیا میناریٹی ایمپلائیز ورکرس اور ٹیچرس اسوسی ایشن ( اے آئی ایف ایم ای ڈبلیو اے ) نئی دہلی نے سنگاریڈی میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد میں 29 ریاستوں کے ملازمین سرکار و وظیفہ یابوں کا ایک نمائندہ اجلاس الحاج سید حسین صدر آل انڈیا میناریٹی ایمپلائیز ورکرس ، ٹیچرس اور بزنس مینس ( اے آئی ایف ایم ای ڈبلیو اے ) نئی دہلی کے زیر صدارت منعقد ہوا ۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین سرکار و وظیفہ یابوں کے مسائل کی یکسوئی میری اولین ترجیح ہے ۔ آر ٹی سی ملازمین کو بھی دیگر محکمہ جات کی طرح وظیفہ پر سبکدوش ہونے کے بعد انہیں وظیفہ جاری کرنے مرکزی و ریاستی حکومتوں سے مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نئی ریاست تلنگانہ میں 12 فیصد مسلم تحفظ دینے کا پہلے سے ہی وعدہ کے سی آر اپنے مینوفیسٹو میں کرچکے ہیں ۔ چنانچہ مسلم طبقہ کو 12 فیصد تحفظات فراہم کرنے اقدامات کئے جائیں ۔ انہوں نے مسلم ملازمین سے کہا کہ اگر ان کے متعلقہ محکمہ جات میں ترقی یا پھر تبادلے کے معاملے میں ناانصافی ہوتو اس مسئلہ کو فوری ان سے رجوع کیا جائے تاکہ موثر نمائندگی کرتے ہوئیمسلم ملازمین کے حقوق کا تحفظ کیا جاسکے ۔ اس موقع پر گوپال ایس سی ، بی سی اور میناریٹی ایمپلائیز چیرمین ، شیخ ستار دلت مسلم ایس سی ریزویشن فورم صدر ، صدر تلنگانہ میناریٹی ایمپلائیز سرویس اسوسی ایشن ، ایم اے کریم چیرمین اے آئی ایف ایم ای ڈبلیو اے ، محمد مسعود احمد ریاستی صدر ، محمد غوث صدر اے پی سکریٹریٹ حیدرآباد صادق احمد صدیقی لکچرر ناندیڑ مبین سافٹ ویر کنسلٹنٹ نئی دہلی ، صلاح الدین ، پپو عثمانی آگرہ یو پی اور دیگر ریاستوں کے ملاززین سرکار ٹیچرس اور ورکرس کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔