مسلم مسائل کی فوری یکسوئی کا مطالبہ۔ ریاستی وزیر ای راجندر سے نمائندگی

xکورٹلہ 28 اگسٹ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب ایٹالہ راجندر ریاستی وزیر فینانس کے دورہ کورٹلہ کے موقع پر مسلمانان کورٹلہ کا ایک نمائندہ وفد جس میں جناب محمد رفیع الدین نائب صدرنشین مجلس بلدیہ وارڈ کونسلر، جناب محمد انور، جناب محمد وہاب، محمد ریاض، جناب الیاس احمد امیر مقامی جماعت اسلامی کورٹلہ، جناب محمد نجیب الدین صدر ایم ای ایف اور جناب سید انور سابق کونسلر شامل تھے۔ ریاستی وزیر سے ملاقات کرکے ایک یادداشت پیش کی جس میں مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں 12 فیصد تحفظات دیئے۔ مسلمانوں کو جاری بجٹ کا پورا استعمال کرتے ہوئے غریب مسلم کسانوں کو 2 ایکر اراضی زمین الاٹ کرنے غریب مسلمانوں کو امکنہ میں 15 فیصد کوٹہ جاری کرنے اور مسلم طلباء کو اعلیٰ تعلیم جاری رکھنے خصوصاً انجینئرنگ طلباء جو 10 ہزار کے اندر رینک لانے والے طلباء کے علاوہ تمام طلباء کو اسکالرشپ کی رقم جاری کرنے کی مانگ کی گئی۔ اس کے علاوہ وقف املاک سے حاصل ہونے والی آمدنی کو صرف مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہی خرچ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اس تقریب میں جناب کلوا کنٹلہ ودیا ساگر راؤ رکن اسمبلی کورٹلہ، ضلع پریشد چیرمین ٹی اوما، صدرنشین مجلس بلدیہ سیلم وینو گوپال، صدر ڈسٹرکٹ اقلیتی سیل و اسٹیرنگ کمیٹی ممبر جناب اکبر حسین، جناب محمد مبین پاشاہ ایڈوکیٹ و سابق ٹی آر ایس پارٹی، جناب انم انیل، تحصیلدار جناب ڈی مدھو کے علاوہ اے پی آر او جگتیال جناب محمد کلیم الدین اور مختلف محکمہ کے اعلیٰ عہدیدار کالج پرنسپال جناب محمد عبدالواجد موجود تھے۔