سدی پیٹ ۔ 21۔ اگسٹ ( ای میل ) ٹی آر ایس قائد محمد عبدالوحید نے چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرشیکھرراؤ کی جانب سے غریب مستحق مسلم لڑکیوں کی شادی کیلئے حکومت کی جانب سے دی جانے والی امداد میں اضافہ کرتے ہوئے 51 ہزار روپئے کرنے کے اعلان سے اقلیتوں میں مسرت کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ حکومت کا یہ اقدام غریب مسلم لڑکیوں کی شادیوں میں سہولت پیدا کرنے کیلئے کیا گیا ہے ۔ اس کے مثبت نتائج برآمد ہونے کی توقع ہے ۔ انہوں نے چیف منسٹر تلنگانہ چندراشیکھرراؤ اور وزیر مال مسٹر ٹی ہریش راؤ سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ اس کے علاوہ یہ بھی امید کرتے ہیں کہ چیف منسٹر تلنگانہ مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات کا بھی جلد از جلد اعلان کریں۔ ٹی آر ایس قائد عبدالوحید نے کہا کہ حکومت کی جانب سے 12 فیصد تحفظات کے اعلان کی صورت میں مسلم نوجوانوں کو روزگار اور تعلیم کے مواقع حاصل ہونگے جو کہ مسلمانوں کی اجتماعی ترقی کے ساتھ ساتھ تلنگانہ عوام کی مجموعی ترقی کا باعث بناینگے ۔