مسلم قائدین کو بھی نامزد عہدہ دینے کا مطالبہ

محبوب نگر 30 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر محبوب نگر میں مختلف پروگراموں میں شرکت کیلئے آئے ریاستی وزراء جو پلی کرشنا راو ڈاکٹر لکشما ریڈی اور پالیمنٹری سکریٹری سرینواس گوڑ سے ملاقات کرتے ہوئے مسلم حقوق پوراٹا سمیتی قائدین نے تفصیلی یادداشت پیش کی جس میں ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ تحریک تلنگانہ میں دیگر اقوام کے برابر مسلمانوں نے بھی حصہ لیا ہے اور علحدہ ریاست کی تشکیل کے بعد حاصل ہونے والے ثمرات مسلمانوں تک بھی مساویانہ طور پر فراہم کئے جائیں ۔ حکومت ان مسلم قائدین کے ساتھ بھی انصاف کے تقاضے کو پورا کرے جنہوں نے تحریک تلنگانہ میں دیگر قائدین کے شانہ بہ شانہ صرف حصہ لیا بلکہ جیل کی صعوبتیں بھی سہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ حکومت کے زیر انتظام مختلف کارپوریشنوں میں ان قائدین کو صدارت کے عہدوں پر سرفراز کرتے ہوئے حکومت میں انہیں شراکت داری دے تا کہ یہ قائدین مسلمانوں تک حکومت کے فلاحی اقدامات اور اسکیمات کے ثمرات کو پہنچاسکیں ۔ اس موقع پر بانی ، تنظیم محمد تقی حسین تقی ، کنوینر محمد ابراہیم قادری کو کنوینر س محمد مسیح الدین محمد اظہر علی وغیرہ موجود تھے ۔