مسلم طلبا کیلئے بھی مفت بس پاسیس کی اجرائی کی اپیل

گلبرگہ 6جولائی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب مبین اؤحمد زخم کی اطلاع کے بموجب بھارتیہ جنتا پارٹی کے یوتھ سیکریٹری مصطفی پٹیل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ این ای کے آر ٹی سی یادگیر ڈویژن جاریہ سال 2017-18کے لئے ایس سی ، ایس ٹی طبقات کے طلبا کے لئے مفت بس پاسیس کا ایک اعلان جاری کیا ہے۔ جس میں بس پاس کی اجرائی کے لئے برائے نام صرف 80 روپئے لئے جارہے ہیں ۔ اس طرح مذکورہ بالا طبقات کے طلبہ کو ایک سال کے لئے مفت بس پاس جاری کئے جارہے ہیں ۔ انھوں نے صدر نشیناین ای کے ایس آر ٹی سی الحاج الیاس سیٹھ سے اپیل کی ہے کہ وہ ایس سی ،ایس ٹی ،طبقات کے طلبا کی طرح مسلم طلبا کو بھی 80روپئے کے حساب سے ایک سال کا بس جاری کروانے کے لئے منظوری دیں ۔